8 جون، 2016، 1:15 PM

امریکہ کی ہندوستان کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی حمایت

امریکہ کی ہندوستان کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی حمایت

امریکی صدر باراک اوبامہ نے ہندوستان کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ  نے ہندوستان کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران اس بات کا اعلان کیا کہ امریکہ، ہندوستان کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی حمایت کرے گا۔واضح رہے کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ  48 ممالک کا ایک گروپ ہے جو نیوکلیئر ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کام کرتا ہے۔ امریکی صدر باراک اوبا مہ  کا کہنا تھا کہ ہم نے سول نیوکلیئر توانائی کے حوالے سے بات کی اور یقین ہے کہ ہماری حمایت ہندوستان کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا رکن بننے میں مدد فراہم کرے گی۔

News ID 1864598

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha